میرے پاکستان کا سفر
میرے پاکستان کا سفر وہ جنوری کی ایک خوبصورت شام تھی جب ہمارا طیارہ لاہور کے ہوائی اڈے پر اترا ـ جیسے ہی ہم باہر آئے خاندان کے تمام لوگ ہمیں خوش آمدید کہنے کے لئے موجود تھے ـ لاہور میں نہ صرف مجھے اردو کا ماحول ملا بلکہ محبت کے خوبصورت رشتوں پر بھی یقیں آ گیا ـ میری دادی جان کی مجھ سے محبت کی کوئی انتہا نہ تھی ـ لاہور میں دن گھومنے پھرنے‘ آنے جانے اور خریداری میں اس طرح گزے کہ وقت کا پتہ ہی نہ چلا ! اب ہماری دوسری منزل کراچی تھی جہاں ہمارے محترم استاد جناب جاوید عظیم صاحب کے گھر مجھے ایک دن گذارنا تھا ـ ان کی رہائش شہرسے دور ایک ٹائون شپ میں ہے ـ وہ ہمیں لینے کے لئے ہائی وے تک آئے ـ چھوٹا سا ان کا خاندان ہے ـ ان کی پیاری سی بہو اور اور بیگم نے جس طرح اور جس انداز سے مجھے خوش آمدید کہا میری پذیرائی کی اور پلکوں پر بٹھایا وہ اپنی مثال آپ ہے ـ دوپہر کا پرتکلف کھانا میں نے جاوید ضاحب کے خاندان کے ساتھ کھایا ـ ان کی بیحد پیاری بہو اور بیگم نے خاص پاکستانی کھانے اپنے ہاتھوں سے ہمارے لئے تیار کئے جن میں روغنی پراٹھے‘ بریانی‘ کوفتے‘ نرگسی کباب ‘ سموچی مرغی اور قورمہ شامل تھا ـ إس کے علاوہ میٹھے میں موسم ثرما کی خاص ڈش’ گاجر کا حلوہ تھا ـ
Search from various English teachers...
Corrections · 3
1
Miss. Ayesha Zia, Thank you very very much for your honorable and extraordinary remarks . Please keep up this good work of presenting yourself in Urdu writing.
0
I am sure this text has been written by Javaid Azim.
0
Javaid Azim should also correct mistakes in the text.
Want to progress faster?
Join this learning community and try out free exercises!
Don’t miss out on the opportunity to learn a language from the comfort of your own home. Browse our selection of experienced language tutors and enroll in your first lesson now!
Start Learning Today
